دہلی: کتے سے چھوگیا آٹو، نشے کی حالت میں دوگروپ میں جھگڑا، ڈرائیورکا پیٹ پیٹ کرقتل

دونوں گروپ شراب کے نشے میں تھے، مارپیٹ میں وجیندر کی موت ہوگئی جبکہ راجیش سنگین طورپرزخمی ہوگیا۔

Oct 07, 2018 10:00 AM IST | Updated on: Oct 07, 2018 11:20 AM IST

دہلی کے دوارکا سے متصل اتم نگرعلاقے میں جمعہ کو ایک کتے کو چوٹ لگنے پردونوجوانوں نے ٹمپو ڈرائیورکا پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ ڈرائیورپرچاقواورپیچکس سے کئی حملے کئے گئے، اس سے وہ سنگین طورپرزخمی ہوگیا اوراسپتال میں اسے مردہ قراردے دیا گیا۔

انکت اورپاررس نام کے دو نوجوان اپنے کتے کو ٹہلارہے تھے۔ اسی دوران ڈرائیوروجیندر رانا ٹمپو لے کرگزررہا تھا، تبھی موڑپرٹمپو کتے سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد انکت اورپارس کی وجیندر سے لڑائی ہوگئی۔ اس دوران وجیندرکا بھائی راجیش بھی وہاں موجود تھا۔

دہلی: کتے سے چھوگیا آٹو، نشے کی حالت میں دوگروپ میں جھگڑا، ڈرائیورکا پیٹ پیٹ کرقتل

کتے سے آٹو ٹکرانے پر ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کرقتل کردیا گیا۔

Loading...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسنجیو شرما نے بتایا کہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ انکت اورپارس نے موقع پر کئی دیگرلوگوں کو بھی اکٹھا کرلیا۔ اس مارپیٹ میں وجیندر کی موت ہوگئی جبکہ راجیش سنگین طورپرزخمی ہوگیا۔ زخمی راجیش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثہ میں شامل پانچ لوگوں میں دونوں بھائی (انکت اورپارس) اوران کا کرایے دارچوپڑا اہم ملزم ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپ نشے میں تھے، جس سے حالات مزید خراب ہوگئے۔ متاثرہ کے بیٹے نے دوپہرتقریباً 12:50 بجے پولیس کو موقع پربلایا۔

پولیس نے بتایا کہ تعزیرات ہند کے متعلقہ معاملوں کے تحت معاملہ درج کیا گیاہے۔ تین ملزم فرارہیں، جنہیں پولیس تلاش کررہی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز