وندے ماترم کالج میں پڑھیں گے ، لیکن گائیں گے نہیں 

Nov 21, 2017 12:06 AM IST | Updated on: Nov 21, 2017 12:06 AM IST

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی کے دیال سنگھ ایویننگ کالج کا نام تبدیل کرکے وندے ماترام کالج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وندے ماترام کو لے کر پہلے ہی تنازع ہوچکا ہے ، یہی وجہ سے کالج کے بدلے ہوئے نام کی طلبہ اور پروفیسر مخالفت کررہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے بہتر بتا رہے ہیں۔

مسلم کمیونیٹی کے وندے ماترام نہ گانے کو لے کر لمبی بحثوں کے دوران کئی مرتبہ حالات خراب بھی ہوچکے ہیں اور متعدد وارداتیں بھی پیش آچکی ہیں ۔نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام نے اس سلسلہ میں مسلمانوں کی کچھ اہم شخصیات سے گفتگو کی اور کالج کے بدلے ہوئے نام پر رد عمل لینے کی کوشش کی ۔

وندے ماترم کالج میں پڑھیں گے ، لیکن گائیں گے نہیں 

مسلم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ تسلیم رحمانی کا کہنا ہے کہ یہ گورننگ باڈی کو اختیارہے کہ وہ جو چاہے نام رکھے ، جن کا وندے ماترم میں عقیدہ ہے وہ اپنے عقیدہ کے مطابق نام رکھ سکتے ہیں ، لیکن ہم وندے ماترم گائیں گے نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کالج میں طلبہ یہ اگر یہ کہا بھی جائے کہ چونکہ کالج کا نام ہی وندے ماترم ہے ، اس لئے انہیں گانا بھی ہوتا اور پڑھنا بھی ہوگا ، تو اس وقت سوچا جائے گا۔

ابولکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی کے سربراہ مولانا محمد رحمانی کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایسا ملک ہے ، جو سبھی مذاہب کو لے کر چلتا ہے ، لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ خاص کر ایجوکیشنل سوسائٹی اور سینٹرل یونیورسٹی کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اب اسی کڑی میں کالج کا نام بدل کر بھی مذہبی رنگ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وندے ماترم میں اسلامی عقیدہ کے خلاف چیزیں ہیں ، کوئی بھی مسلمان وندے ماترم نہیں گا سکتا ۔ ساتھ ہی ساتھ اس کالج میں ایسا کورس یا کتابیں بھی لائی جائیں گی ، ایسے پروفیسرس بحال کئے جائیں گے جو بھگوا رنگ دینے کی کوشش کریں گے تو امکان ہے کہ مسلمان اپنے بچوں کو کالج سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔

ادھر جامعہ ملیہ اسلامہ کو اقلیتی درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سماجی کارکن الیاس ملک کا کہنا ہے کہ نام خواہ جو بھی ہو ، بچوں کو تعلیم ملنی چاہئے اور کالج کھلنے چاہئیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ مسلم طبقہ وندے ماترم کے خلاف کیوں ہے ۔ دراصل وندے ماترم نام رکھنے اور نام لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے ، لیکن وندے ماترم گانے میں اصل پریشانی ہے ۔ وندے ماترم گانا یعنی کی وندنا یا عبادت کرنا ہے ، جو مذہب اسلام کے اعتبار سے صرف اللہ کی جاتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز