کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

Sep 23, 2017 10:05 AM IST | Updated on: Sep 23, 2017 10:05 AM IST

سری نگر۔ وادی کشمیر بشمول گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہفتہ کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ وادی میں زلزلے کے جھٹکے ہفتہ کی علی الصبح 5بجکر 45 منٹ پر اُس وقت محسوس کئے گئے جب اہلیان وادی نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز