دہلی ، این سی آر اور اتراکھنڈ میں زلزلہ کے تیز جھٹکے ، 5.5 تھی زلزلہ کی شدت ، جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں 

Dec 06, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Dec 06, 2017 09:53 PM IST

نئی دہلی : دہلی این سی آر اور اتراکھنڈ میں بدھ کو دیر شام زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ رات کو تقریبا نو بجے کچھ سکینڈ کیلئے زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم فی الحال کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

زلزلہ کے جھٹکے قومی راجدھانی دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر میں بھی محسوس کئے گئے ۔ اترا کھنڈ میں بھی زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ کا مرکز اترا کھنڈ تھا ۔ یہاں پر چمولی ، الموڑا ، رودر پریاگ اور پیڑی گڑھوال میں کافی تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

دہلی ، این سی آر اور اتراکھنڈ میں زلزلہ کے تیز جھٹکے ، 5.5 تھی زلزلہ کی شدت ، جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں 

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.5 تھی اور اس کا مرکز اترا کھنڈ کے رودر پریاگ میں زمین کے 30 کلو میٹر نیچے تھا ۔ جبکہ یوروپین سسیمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.0 تھی اور اس کا مرکز دہرادون سے 121 کلو میٹر دور تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز