جموں و کشمیر اور ہریانہ میں زلزلے کے جھٹکے ، جھجر میں تھا مرکز

جموں و کشمیر میں صبح 5.15 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریختر پیما پر 4.6 تھی ۔ ا

Sep 12, 2018 08:18 AM IST | Updated on: Sep 12, 2018 08:49 AM IST

جموں و کشمیر اور ہریانہ میں بدھ کی صبح کم شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جموں و کشمیر میں صبح 5.15 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریختر پیما پر 4.6 تھی ۔ ادھر ہریانہ میں زلزلہ کا مرکز جھجر بتایا جارہا ہے۔ یہاں بھی صبح 5:43 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریختر پیما پر 3.1 تھی ۔

دو دن پہلے راجدھانی دہلی میں بھی لگاتار دو دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ اس کا مرکز بھی میرٹھ اور ہریانہ سرحد کے آس پاس تھا ۔

جموں و کشمیر اور ہریانہ میں زلزلے کے جھٹکے ، جھجر میں تھا مرکز

علامتی تصویر

خیال رہے کہ ہریانہ کے جھجر ضلع میں پیر کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ اس سے 24 گھنٹے پہلے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز