نشہ کے عادی بدمعاشوں نے پوچھا : گانجا کہاں ملتا ہے ؟ دوکاندار نے نہیں بتایا تو ماردی گولی

دوکاندار کی شناخت شمیم عالم کے طور پر ہوئی ہے ۔ شمیم غازی پور میں ڈیری فارم چلاتا تھا ۔

Aug 10, 2018 12:11 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 12:11 PM IST

مشرقی دہلی کے غازی پور علاقہ میں موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوںنے ایک دوکاندار کا گولی مار کر قتل کردیا ۔ جس وقت دکاندار کو گولی ماری گئی ، اس کا چھ سال کا بیٹا بھی وہاں پر موجود تھا ۔ دوکاندار کی شناخت شمیم عالم کے طور پر ہوئی ہے ۔ شمیم غازی پور میں ڈیری فارم چلاتا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی رات تقریبا 11:30 بجے دو بائیک سوار نشے کا سامان لینے کیلئے آئے تھے ۔ بائیک سوار نے محمد شمیم سے پوچھا کہ یہاں پر گانجا کہاں ملتا ہے ۔ شمیم نے جب منع کیا تو کہا سنی ہوگئی اور بدمعاشوں نے شمیم پر گولیاں چلادیں ۔ شمیم نے جائے واقعہ پر ہی دم توڑدیا ۔

نشہ کے عادی بدمعاشوں نے پوچھا : گانجا کہاں ملتا ہے ؟ دوکاندار نے نہیں بتایا تو ماردی گولی

علامتی تصویر

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ فی الحال ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے ۔ پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ کہیں یہ خاندانی رنجش کا معاملہ تو نہیں ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز