معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ای ڈی کی کارروائی ، 18.37 کروڑ روپے کی املاک ضبط

Mar 20, 2017 07:12 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 07:47 PM IST

نئی دہلی: مرکزی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نےمعروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن اور دیگر ادارے کی 18.37 کروڑ روپے کی املاک ضبط کرلی ہے۔ ادھر این آئی اے نے فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے مختلف دفعات کے تحت الزامات کا سامنا کررہے ذاکر نائک کے خلاف دوسرا نوٹس جاری کرکے انہیں 30مارچ کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔

این آئی اے کے ایک سینئر افسر کے مطابق ذاکر نائک کے خلاف پہلے بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس میں ان سے 14مارچ کو ایجنسی کے سامنے حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس تاریخ پر ذاکر نائک این آئی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے جس کیبعد انہیں دوسرا نوٹس جاری کرکے 30مارچ تک این آئی اے ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ای ڈی کی کارروائی ، 18.37 کروڑ روپے کی املاک ضبط

تصویر: ٹوئٹر

ڈاکٹر ذاکر پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون کے مختلف دفعات کے تحت گذشتہ سال نومبر میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں گذشتہ سال ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ڈاکٹر نائک کی سرگرمیوں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز