ای ڈی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف جاری کیا سمن، رواں ماہ کے آخر تک پیش ہونے کی ہدایت

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف جانچ کے تحت سمن جاری کیا ہے

Jan 20, 2017 08:39 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 08:39 PM IST

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف جانچ کے تحت سمن جاری کیا ہے۔

حکام کے مطابق ایجنسی نے پی ایم ایل اے کی دفعات کے تحت نائیک کو سمن جاری کیا ہے اور انہیں اس ماہ کے آخر تک پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔ ای ڈی ڈاکٹر ذاکر نائک کا بیان درج کرنا چاہتی ہے ، جو فی الحال بیرون ملک ہیں ۔ اسی وجہ سے انہیں سمن جاری کیا گیا۔ تنظیم کے خلاف بھی الگ سے سمن جاری کیا گیا ہے ۔

ای ڈی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف جاری کیا سمن، رواں ماہ کے آخر تک پیش ہونے کی ہدایت

خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ذاکر نائک اور آئی آر ایف کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت این آئی اے کی طرف سے شکایت کے بعد گزشتہ ماہ ایک فوجداری معاملہ درج کیا تھا۔قومی جانچ ایجنسی نے مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان تعصب کو مبینہ طور پر فروغ دینے کے لئے گزشتہ ماہ ذاکر نائک کے خلاف دہشت انسداد گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز