فارن ایکس چنج ریگولیشن مینجمنٹ قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو ای ڈی کا نوٹس

Nov 03, 2017 08:55 PM IST | Updated on: Nov 03, 2017 08:55 PM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے علیحدگی پسند لیڈر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسن ملک اور دو دیگر کو فارن ایکس چنج ریگولیشن مینجمنٹ قانون(فیما) کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں نوٹس جاری کرکے تیس دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

ای ڈی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نوٹس حال ہی میں بھیجا گیا ہے ۔ یہ معاملہ 48.23 لاکھ روپے کے لین دین سے متعلق ہے ۔ اس معاملے میں 2001 میں ایف آئی آر درج کرایا گیا تھا ۔ مسٹر ملک اور سری نگر کے ایک جوڑے کو یہ نوٹس بھیج کر تیس دنوں کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔ جواب ملنے کے بعد مزید کارروائی شروع کی جائے گی۔

فارن ایکس چنج ریگولیشن مینجمنٹ قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو ای ڈی کا نوٹس

جموں و کشمیر پولیس نے ایک لاکھ امریکی ڈالر ضبط کئے تھے۔ یہ رقم سری نگر کے مشتاق احمد ڈار اور ان کی اہلیہ شمیمہ عرف شاذیہ عرف بٹی سے ضبط کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈار نے پولیس سے پوچھ گچھ میں بتایا تھا کہ یہ رقم مسٹر ملک کو دینے کے لئے نیپال کے ایک شخص نے اسے دی تھی۔ اس معاملے میں جے کے ایل ایف کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فی الحال وہ ضمانت پر ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز