تعلیم اور صحت تمام کامیابیوں کا سرچشمہ: ڈاکٹرخالد انجم عثمانی، ڈائرکٹر کربس اسپتال

نئی دہلی۔ تعلیم اور صحت کو تمام کامیابیوں کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کربس اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خالد انجم عثمانی نے کہا کہ اگر انسان کو یہ دونوں چیزیں حاصل ہوجائیں تو وہ کسی بھی میدان میں کامیابی و کامرانی کا پرچم بلند کرسکتا ہے۔

Sep 26, 2017 02:52 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 02:53 PM IST

نئی دہلی۔  تعلیم اور صحت کو تمام کامیابیوں کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کربس اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خالد انجم عثمانی نے کہا کہ اگر انسان کو یہ دونوں چیزیں حاصل ہوجائیں تو وہ کسی بھی میدان میں کامیابی و کامرانی کا پرچم بلند کرسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلمان دونوں ہی شعبے میں کافی پیچھے ہیں، ان کے پاس نہ تو بہترین اور معیاری تعلیم گاہیں ہیں اور نہ ہی علاج کے لئے بہترین اسپتال۔ جس کی وجہ سے ان کا صحیح طریقے سے اور مناسب خرچ پر علاج نہیں ہوپاتا اور آج مسلمان اور خاص طور پر مسلم خواتین کئی طرح کی بیماریوں سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کربس اسپتال نے کئی قدم اٹھایا ہے اور متعدد جگہوں پر اسپتال کی چین کھولنے کا عزم کررکھا ہے جس میں اس سال کے اواخر اور یا نئے سال کی شروعات میں مدھوبنی بہارمیں سو بستر والا جدید سہولت سے لیس اسپتال شروع ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسی کے ساتھ گڑگاؤں میں 2018میں ایک اسپتال بن کر تیار ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ اترپردیش میں اسپتال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تعلیم اور صحت تمام کامیابیوں کا سرچشمہ: ڈاکٹرخالد انجم عثمانی، ڈائرکٹر کربس اسپتال

بالکل دائیں سے چوتھے نمبر پر کربس اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خالد انجم عثمانی اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملہ پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ گروپ پوز دیتے ہوئے۔

ڈاکٹر خالد انجم نے کہا کہ مسلم علاقوں میں اسپتالوں کی بہت کمی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے موٹے علاج کے لئے بھی انہیں دوسری جگہ جانا پڑتا ہے۔ اس لئے انہوں نے مسلم علاقوں میں ہی اسپتال کھولنے کا عزم کیا ہے تاکہ ان کا علاج اسی علاقے میں کیا جاسکے اور شاہین باغ میں کربس اسپتال اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اوکھلا علاقہ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور کربس اسپتال کے ڈائڑیکٹر ڈاکٹر خالد انجم عثمانی شاہین باغ، چالیس فٹا روڈ پر واقع برکس اسپتال کے زیر اہتمام منعقد فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے۔ اوکھلا علاقہ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور کربس اسپتال کے ڈائڑیکٹر ڈاکٹر خالد انجم عثمانی شاہین باغ، چالیس فٹا روڈ پر واقع برکس اسپتال کے زیر اہتمام منعقد فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ یہاں سستا علاج کیا جاتا ہے اور یہاں دیگر اسپتالوں کے مقابلے میں ان کی جانچ کی فیس اور دیگر فیس کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں عنقریب ڈائلسس کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے علاج کے لئے اکنامی بیڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں تمام طرح کے ڈاکٹر اور شبعے دستیاب ہیں۔

شاہین باغ، چالیس فٹا روڈ پر واقع مشہور کربس اسپتال کا ایک شاندار منظر۔ شاہین باغ، چالیس فٹا روڈ پر واقع مشہور کربس اسپتال کا ایک شاندار منظر۔

ڈاکٹر عثمانی  نے مزید بتایا کہ غریبوں کے علاج اور تشخیص کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اس آٹھ نو مہینے کے وقفے میں آٹھ دس مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ جس میں ہزاروں غریب مریضوں کی جانچ کی گئی اور مشورے دئے گئے۔ کربس اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اپولو اسپتال کے سابق ڈاکٹر رتیش کمل نے تمام معاملوں میں احتیاط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی موٹی بیماری کی بڑی وجہ گندگی بھی ہوتی ہے اس لئے اپنے آس پاس کے ماحول صاف رکھ کر بہت سی بیماریوں سے خود بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی اور سردی کے بیچ کا موسم بہت خطرناک ہوتا ہے اس میں کئی بیماریاں پید اہوتی ہیں۔ اس لئے اس موسم میں بہت احتیاط کی ضرور ت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہم صرف مریضوں کا علاج ہی نہیں کرتے بلکہ انہیں مطمئن بھی کرتے ہیں اور اس سے ان کے علاج میں ہمیں کافی آسانی ہوتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز