مصرمیں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملہ بزدلانہ اورانتہائی افسوسناک : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے گذشتہ کل مصرکے شمالی صوبے سینائی میں واقع ایک مسجد پرجمعہ کی نماز کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

Nov 25, 2017 06:20 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 06:21 PM IST

نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے گذشتہ کل مصرکے شمالی صوبے سینائی میں واقع ایک مسجد پرجمعہ کی نماز کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ، وحشیانہ ،انسانیت دشمن اورانتہائی افسوسناک قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں انسانیت دشمن طاقتوں کی گہری سازش کاحصہ ہیں ۔ یہ طاقتیں چاہتی ہیں کہ کہیں بھی انسانیت امن وامان کے ساتھ نہ رہنے پائے اور محبت وبھائی چارگی اور امن وآشتی کاماحول برقرارنہ رہے نیزانسانیت دوستی کی فضاقائم نہ ہو۔ا س طرح کی کارروائیوں کی کوئی بھی مذہب یا سماج اجازت نہیں دے سکتا ، لہٰذا ان سماج و انسانیت دشمن بدبختانہ کارروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

امیرجمعیت نے اپنے اخباری بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان انسانیت سوز حرکتوں کے حقیقی اسباب کا پتہ لگاکرمؤثرپالیسی مرتب کرے اوراس بات کا پوراخیال رکھے کہ ان انسانیت دشمن کارروائیوں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیے بغیر ایماندارانہ سوچ کے تحت دہشت گردی کے اس عفریت کاسرکچلاجائے تاکہ انسانیت روزمرہ کی اس روح فرسا مصیبت سے نجات پاسکے اور عالمی سطح پرپر امن شہریوں کی جان و مال محفوط رہ سکیں۔

مصرمیں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملہ بزدلانہ اورانتہائی افسوسناک : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ۔ فائل فوٹو

امیرجمعیت نے اپنی پریس ریلیز میں معصوم جانوں کے اتلاف پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور مہلوکین کے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت اور متاثرین سے اظہارہمدردی کیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز