Live Results Assembly Elections 2018

اب آپ آن لائن بھی کر سکتے ہیں قربانی ، بریلی کی ماریا فروجن فوڈ کمپنی نے شروع کی سروس

دنیا میں جہاں کپڑے ، جوتے اور الیکٹرانک سازو سامان سمیت تمام طرح اشیاء کی خریداری آن لائن ہو رہی ہے وہیں اب آپ آن لائن قربانی بھی کرسکتے ہیں ۔

Aug 30, 2017 11:31 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 11:31 PM IST

بریلی : دنیا میں جہاں کپڑے ، جوتے اور الیکٹرانک سازو سامان سمیت تمام طرح اشیاء کی خریداری آن لائن ہو رہی ہے وہیں اب آپ آن لائن قربانی بھی کرسکتے ہیں ۔ بریلی میں ماریا فروجن فوڈ کمپنی نے یہ سروس شروع کی ہے۔ یہ سروس ان لوگوں کے لئے بہت اچھی ہے جو اپنے علاقے میں کسی کشیدگی کی وجہ سے قربانی کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ پر چلنے والی ماریا فروجن فوڈ کمپنی بریلی نے آن لائن قربانی کا آغاز کیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں کمپنی کے بینک اکاؤنٹس اورتمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔ قربانی کے لیے بینک اکاؤنٹ میں ایک درخواست کے ذریعے رقم جمع کرائی جا سکتی ہے ۔ بینک اکاؤنٹ میں آئی رقم اور دیئے گئے نام کے جانوروں کی قربانی کمپنی کی جانب سے کی جائے گی ۔

اب آپ آن لائن بھی کر سکتے ہیں قربانی ، بریلی کی ماریا فروجن فوڈ کمپنی نے شروع کی سروس

ماریا فروجن فوڈ کمپنی کے مینیجراسحان خان نے اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایسے علاقہ میں ہیں ، جہاں کسی تنازع کی وجہ سے گھر کے ارد گرد قربانی نہیں کرسکتے ہیں اور اس فرض کی ادائیگی سے نامحروم رہنے کا اندیشہ ہے یا کسی مصروفیت کی وجہ سے اپنے آبائی شہر سے دور ہیں ، صوبے یا ملک سے باہر ہیں اور عید قرباں پر گھر نہیں آسکتے ۔ اس طرح کے تمام حضرات آن لائن قربانی کر سکتے ہیں ۔ قربانی کے دوران کمپنی میں علما کا ایک پینل ہو گا ، جو شرعی اعتبار سے اس فرائض کو انجام دلائے گا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز