نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کےلئے انتخابات پانچ اگست کو

Jun 29, 2017 07:43 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 07:43 PM IST

نئی دہلی: ملک کے نئے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کےلئے الیکشن پانچ اگست کو ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کےلئے الیکشن پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ اگست کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی کرائی جائےگی۔ نائب صدر جمہوریہ کے لئے چار اگست کو نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی اور اسی دن سے پرچہ نامزدگی کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لئے الیکشن کےلئے نام داخل کرنے کی آخری تاریخ 18جولائی ہے اور پرچہ نازدگی کی جانچ کا کام 19جولائی کو کیا جائےگا۔21جولائی تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔پانچ اگست کو صبح 11بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کےلئے انتخابات پانچ اگست کو

تصویر: اے این آئی

قابل ذکر ہے کہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کا مدت کار 10اگست کو ختم ہورہا ہے۔ڈاکٹر انصاری پہلی بار 10اگست 2007 کو ملک کے نائب صدر جمہوریہ بنے تھے اور دوسری بار 2012 میں انہیں دوبارہ اس عہدے کےلئے منتخب کیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری شمشیر کے شریف کو نائب صدر کے عہدے کے انتخابات میں الیکشن افسر بنایا گیا ہے۔ان کی مدد کےلئے ایک اسسٹنٹ الیکشن افسر بھی ہوگا۔اس الیکشن میں کل 790رائے دہندگان ہوں گے،جن میں لوک سبھا کے 545اور راجیہ سبھ اکے 245رکن شامل ہیں۔

مسٹر زیدی نے بتایا کہ الیکشن بورڈ کے ارکان ایک خاص قلم کے ذریعے ووٹ دے سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی سیاسی پارٹی اپنے ارکان کے لئے ووٹ کے لئےوہپ جاری نہیں کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز