عام آدمی پارٹی کو بڑی راحت ، الیکشن کمیشن نے منیش سسودیا کو دی کلین چٹ

Apr 30, 2017 05:21 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 05:21 PM IST

نئی دہلی : مسلسل کئی انتخابات میں شکست اور اندرونی اختلاف سے دوچار عام آدمی پارٹی کے لئے راحت کی ایک خبر آئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی کی طرف سے مبینہ طور پر فائدہ کا عہدہ رکھنے کے سلسلہ میں انہیں ممبر اسمبلی کے عہدہ کے لئے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرنے والی درخواست میں کوئی دم نہیں ہے۔ حال ہی میں صدر پرنب مکھرجی کو بھیجی گئی ایک سفارش میں کمیشن نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعلی کی وجہ سسودیا کو ممبر اسمبلی کے عہدہ کے لئے نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کمیشن نے کہا کہ کئی ریاستوں میں نائب وزیر اعلی کے عہدے ہیں اور اسے فائدہ کا عہدہ نہیں مانا جاسکتا۔

کمیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ 'انہیں اس بنیاد پر نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صدر کو سفارش بھیج دی گئی ہے۔ 'ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صدر کو کوئی حق نہیں 'ہے اور وہ الیکشن کمیشن کی سفارش سے بندھے ہوئے 'ہیں۔

عام آدمی پارٹی کو بڑی راحت ، الیکشن کمیشن نے منیش سسودیا کو دی کلین چٹ

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

خیال رہے کہ گزشتہ سال بی جے پی کے لیڈر وویک گرگ نے سسودیا کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کے ساتھ صدر جمہوریہ سے رابطہ کیا تھا۔ طے ضابطہ عمل کے مطابق معاملہ کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔ کمیشن پہلے سے ہی عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی طرف سے فائدہ کے عہدے رکھنے سے وابستہ دو مختلف مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز