الیکشن کمیشن کے سامنے 'طاقت' کا مظاہرہ کرنے دہلی نکلے ملائم، اکھلیش بھی تیاری میں مصروف

Jan 05, 2017 11:55 AM IST | Updated on: Jan 05, 2017 11:55 AM IST

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی آخر کس کی ہوگی، اس پر الیکشن کمیشن میں بھی غور وفکر جاری ہے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے اکھلیش خیمے اور ملائم خیمے دونوں کو الگ الگ نوٹس جاری کئے ہیں۔ اس میں کمیشن نے ان سے 9 جنوری تک یہ بتانے کو کہا ہے کہ کتنے ممبران اسمبلی، قانون سازکونسل کے ارکان کی حمایت انہیں حاصل ہے۔ ادھر، دونوں ہی خیموں سے صاف اشارہ مل رہا ہے کہ کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ ملائم سنگھ یادو، شیوپال کے ساتھ الیکشن کمیشن میں حلف نامہ دائر کرنے دہلی نکلے ہیں۔

وہیں دہلی میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ نریش اگروال نے کہا کہ اکھلیش یادو کی قیادت میں ہی حقیقی سماجوادی پارٹی ہے۔ الیکشن کمیشن اکھلیش کی ایس پی کو ہی نشان سپرد کرے گا۔ 90 فیصد رہنما ہمارے ساتھ ہیں، ہم تمام قانونی عمل کو مکمل کر رہے ہیں۔ نریش اگروال نے کہا کہ ہم صدر سے ملنے جا رہے ہیں. وہاں ہم مطالبہ كریں گے کہ انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، اس لئے اس دوران بجٹ پیش نہیں کیا جائے، کیونکہ یہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے سامنے 'طاقت' کا مظاہرہ کرنے دہلی نکلے ملائم، اکھلیش بھی تیاری میں مصروف

پی ٹی آئی

یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش کی جانب سے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائے جانے کو اسی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش ممبران اسمبلی سے حمایتی خط پر دستخط کروا سکتے ہیں۔ اکھلیش کی ٹیم بھی دہلی جانے کی تیاری میں ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹیم الیکشن کمیشن کو ممبران اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے دستخط کی فہرست سونپے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز