مرکزی حکومت اسمبلی انتخابات والی ریاستوں میں سرکاری اشتہارات اور ہورڈنگس سے وزیر اعظم کی تصاویر ہٹا ئے: الیکشن کمیشن

Jan 12, 2017 11:13 PM IST | Updated on: Jan 12, 2017 11:13 PM IST

نئي دہلی: الیکشن کمیشن نے آج مرکزی حکومت کو انتخابات والی ریاستوں میں تمام سرکاری اشتہارات اور ہورڈنگ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر ہٹانے کا حکم دیا، کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے تحت لیڈروں کی تصاویر والے اشتہارات شائع کرنا ممنوع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ سکریٹری کو بھیچے گئے ایک خط میں الیکشن کمیشن نے سرکاری اشتہارات اور ہورڈنگس میں سیاسی پارٹیوں / سیاستدانوں کی تصاویر سے متعلق اپنی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کو کہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابات والی ریاستوں میں شائع ہونے والے سرکاری اشتہارات اور ہورڈنگس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر شائع کرنے کے بارے میں اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے الیکشن کمیشن کو شکایتیں موصول ہوئي تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اشتہارات اور ہورڈنگس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر شائع کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں کے اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو اسمبلی انتخابات والی تمام پانچ ریاستوں میں عوامی اشتہارات اور ہورڈنگس سے باحیات سیاستدانوں اور سیاسی قائدین کی تصاویر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

مرکزی حکومت اسمبلی انتخابات والی ریاستوں میں سرکاری اشتہارات اور ہورڈنگس سے وزیر اعظم کی تصاویر ہٹا ئے: الیکشن کمیشن

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز