الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کے خلاف 13 دسمبر کو جاری نوٹس واپس لیا

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو 13دسمبر کو جاری کیا گیا نوٹس آج دیر رات واپس لے لیا۔

Dec 18, 2017 09:51 AM IST | Updated on: Dec 18, 2017 09:51 AM IST

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو 13دسمبر کو جاری کیا گیا نوٹس آج دیر رات واپس لے لیا۔ کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق اور عوامی نمائندگی قانون 1951کی دفعہ 126کے التزامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گجرات میں آخری مرحلہ کے الیکشن کی پولنگ ختم ہونے سے قبل کی 48گھنٹے کی مدت کے دوران کچھ ٹی وی چینلوں کو انٹرویو دینے اور اس کی نشریات کے مدنظر نوٹس جاری کیا تھا۔

کمیشن نے اسے بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانتے ہوئے 18دسمبر تک جواب دینے کے لئے کہا تھا۔ کمیشن نے آج دیر رات کانگریس کو بھیجے ایک خط میں کہا کہ مسٹر گاندھی کو جاری نوٹس واپس لیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کے خلاف 13 دسمبر کو جاری نوٹس واپس لیا

کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز