گجرات اسمبلی انتخابات 2017: آج دوپہر ایک بجے ہو گا تاریخ کا اعلان

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات پروگرام کا آج اعلان کرےگا۔

Oct 25, 2017 12:10 PM IST | Updated on: Oct 25, 2017 12:10 PM IST

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات پروگرام کا آج اعلان کرےگا۔ کمیشن نے اس کے لئے آج دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس منعقد کرے گا۔ کمیشن نے 12اکتوبر کو ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے ساتھ گجرات اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا اعلان نہیں کیا تھا۔ ہماچل پردیش میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 18دسمبر طے کی گئی تھی اور چیف الکشن کمشنر اچل کمار جوتی نے کہا تھا کہ اس تاریخ سے پہلے گجرات میں اسمبلی انتخابات کرادئے جائیں گے۔

گجرات الیکشن کی تاریخ کا اعلان اس دن نہ کئے جانے پر اپوزیشن پارٹیوں نے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھایا تھا اور الزام لگایا تھا کہ یہ مودی حکومت کے اشارے پر کیا گیا ہے۔اپوزیشن کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کو گجرات میں عوام کو لبھانے والے اعلان کرنے کی وجہ سے مزید وقت دینے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات 2017: آج دوپہر ایک بجے ہو گا تاریخ کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جوتی کی فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز