امیٹھی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا قتل، پولیس تفتیش میں مصروف

Jan 04, 2017 02:40 PM IST | Updated on: Jan 04, 2017 02:40 PM IST

امیٹھی۔  اترپردیش میں امیٹھی مارکیٹ شکلا علاقے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مهونا گاؤں میں کل رات ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ خاندان کے تمام افراد کو تیز دھاردار ہتھیار سے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ خاندان کے سربراہ جمال الدین کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی۔ مرنے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ خاندان میں سربراہ کی بیوی کے علاوہ کوئی نہیں بچا ہے۔

گاوں والے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ خاندان کے سربراہ نے سب کو نشہ آور شے کھلا کر بعد میں سب کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد خود پھانسی لگا لی۔ خاندان میں صرف اس کی بیوی بیہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ اس کی بیوی کو جگدیش پور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عورت کو ہوش میں آنے کے بعد ہی قتل کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

امیٹھی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا قتل، پولیس تفتیش میں مصروف

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز