ششی تھرور ہتک عزت کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے ارنب گوسوامی کو لگائی پھٹکار

May 29, 2017 06:18 PM IST | Updated on: May 29, 2017 06:18 PM IST

نئی دہلی : ریپبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو دہلی ہائی کورٹ نے سخت پھٹکار لگائی ہے۔ پیر کو عدالت نے ارنب گوسوامی کو سے کہا کہ آپ بیان بازی کم کیجئے اور اپنے حقائق دكھائیں ۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے چینل پر اس طرح سے کسی کا نام (تھرور) نہیں لے سکتے۔

خیال رہے کہ کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی طرف سے دائر ہتک عزت کیس میں سماعت کے دوران ارنب گوسوامی اور حال ہی میں شروع نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کو دہلی ہائی کورٹ نے نوٹس بھی جاری کیا۔ دراصل ارنب گوسوامی کے چینل ریپبلک نے اپنے خصوصی پروگرام میں سنندا ​​پشکر قتل کیس کے سلسلہ میں انکشاف کیا تھا۔ پروگرام میں دعوی کیا گیا تھا کہ سنندا ​​پشکر کی موت کے بعد کانگریس لیڈر ششی تھرور کمرے میں واپس آئے تھے۔

ششی تھرور ہتک عزت کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے ارنب گوسوامی کو لگائی پھٹکار

اینکر ارنب گوسوامی نے اسپیشل پروگرام کے ذریعہ کہا کہ ششی تھرور کے کمرے میں آنے کے بعد ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ یہاں تک کی سنندا ​​پشکر کی لاش بھی ہٹائی گئی تھی ۔ پروگرام میں دعوی کیا گیا تھا ان ریکارڈنگس کو پہلے کبھی عام نہیں کیا گیا۔ ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ سنندا ​​پشکر کے قتل کے بعد ششی تھرور روم نمبر 309 میں صبح اور شام کو واپس آئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز