جموں و کشمیر : بارہمولہ میں دراندازی کی کوشش کررہے چار دہشت گردوں کو فوجی جوانوں نے مار گرایا

May 27, 2017 09:10 AM IST | Updated on: May 27, 2017 09:10 AM IST

سری نگر : بارہمولہ کے رامپور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں 4 دہشت گردوں کو فوج کے جوانوں نے مار گرایا ۔ فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے جیسے برف پگھل رہی ہے پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششیں بھی تیز ہو گئی ہیں ۔ جمعہ کو بھی فوج نے دراندازی کی کوشش کر رہے پاکستان کے بارڈر ایکشن ٹیم کے 3 جوانوں کو پکڑا تھا ۔

وہیں دوسری طرف فوج نے گزشتہ رات جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ میں دہشت گردوں سے انکاؤنٹر میں تین دہشت گرد مار گرائے ۔ اس کے بعد پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی طرف سے چلائی گئی مہم میں سیمو گاؤں سے تین دہشت گرد پکڑے گئے ۔  رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے رات تقریبا 9 بجے گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا ۔ تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس علاقہ میں چھاپہ ماری شروع کی ۔

جموں و کشمیر : بارہمولہ میں دراندازی کی کوشش کررہے چار دہشت گردوں کو فوجی جوانوں نے مار گرایا

پی ٹی آئی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز