جنوبی کشمیر میں ایک مختصر مسلح تصادم میں لشکر طیبہ دہشت گرد اشفاق پڈر مارا گیا

Sep 02, 2017 04:42 PM IST | Updated on: Sep 02, 2017 04:46 PM IST

سری نگر:  جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کی صبح ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں لشکر طبیہ کے ایک اعلیٰ جنگجو کو ہلاک کیا گیا۔ مارے گئے جنگجو کی شناخت اشفاق پڈر کے بطور کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے تانتری پورہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں ہفتہ کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا ’جب مذکورہ گاؤں کو محاصرے میں لیا جارہا تھا تو وہاں موجود جنگجو نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین کچھ منٹوں تک جاری رہنے والے گولہ باری کے تبادلے میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ’جنوبی کشمیر میں مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا‘۔

جنوبی کشمیر میں ایک مختصر مسلح تصادم میں لشکر طیبہ دہشت گرد اشفاق پڈر مارا گیا

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ’کولگام میں جنگجو مخالف آپریشن ختم۔ کئی ہلاکتوں میں ملوث لشکر جنگجو اشفاق پڈر کو ہلاک کیا گیا‘ ۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ لشکر جنگجو اشفاق پڈرو لیفٹیننٹ عمر فیاض کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ مارے گئے جنگجو کے قبضے سے ایک اے کے 47 اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اشفاق کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز