سرینگر: ڈی پی ایس اسکول میں دوبارہ فائرنگ شروع، ایک دہشت گرد کے چھپے ہونے کا شبہ

Jun 25, 2017 06:04 PM IST | Updated on: Jun 25, 2017 06:04 PM IST

سری نگر : جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیکورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان ڈی پی ایس اسکول میں فائرنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ ڈی پی ایس اسکول کی چوتھی منزل پر دہشت گرد کے پوشیدہ ہونے کی خبر ہے۔ اس سے پہلے سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ یہ انکاؤنٹر ختم ہو گیا ہے۔ تصادم کے دوران فوج کے دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سرینگر: ڈی پی ایس اسکول میں دوبارہ فائرنگ شروع، ایک دہشت گرد کے چھپے ہونے کا شبہ

(Photo:AP)

ہفتے کی شام پنتھا چوک پر سی آر پی ایف کے قافلہ پر حملے کے بعد دہشت گرد دہلی پبلک اسکول میں چھپ گئے تھے۔ اس کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے اسکول کو گھیر لیا تھا۔

دہشت گردوں نے پنتھا چوک میں تعینات سی آر پی ایف کے قافلہ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر فرار ہو گئے۔ اس حملے میں ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے۔ لشکر طیبہ نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز