جموں و کشمیر : اننت ناگ میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان تصادم جاری، ایک دہشت گرد مارا گیا

Jun 16, 2017 10:36 AM IST | Updated on: Jun 16, 2017 12:27 PM IST

جموں اور کشمیر کے اننت ناگ میں تین دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے گھیر لیا ہے ۔ حفاظتی دستوں کی دہشت گردوں سے تصادم جاری ہے ۔ دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی جا رہی ہے ۔

اس فائرنگ میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی بھی خبر ہے ۔ اس دہشت گرد کے لشکر کا کمانڈر جنید مٹو ہونے کا امکان ہے۔ جنید خطرناک دہشت گردوں میں شمار کیا جاتا ہے ، جس پر 10 لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کو طویل عرصے سے اس کی تلاش تھی۔

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان تصادم جاری، ایک دہشت گرد مارا گیا

file photo

وہیں مقامی لوگوں کے ذریعہ سیکورٹی فورسز پر پتھراو بھی کیا جارہا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان تین دہشت گردوں میں لشکر کا کمانڈر جنید مٹو بھی شامل ہے ۔ کافی دنوں سے جنید کی تلاش کی جا رہی تھی ۔

جنید خطرناک دہشت گردوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ سیکورٹی فورسز کو طویل عرصہ سے اس کی تلاش تھی ۔ ایسے میں اگر اس آپریشن میں جنید پکڑا جاتا ہے ، تو یہ سکیورٹی کے لئے بڑی کامیابی ہوگی ۔ جنید نے 20 سال کی عمر سے ہی دہشت گردی کی دنیا میں اپنے پاؤں رکھ لئے تھے ۔ اس کو کشمیر کا دوسرا برہان وانی بھی کہا جاتا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز