پلوامہ میں سلامتی دستوں اور جنگجووں کے درمیان تصادم میں جیش محمد کا جنگجو ہلاک

سری نگر۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سلامتی دستوں اور جنگجووں کے درمیان تصادم میں جیش محمد کا ایک جنگجو ہلاک اور پولیس کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔

Dec 26, 2017 01:43 PM IST | Updated on: Dec 26, 2017 01:43 PM IST

سری نگر۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سلامتی دستوں اور جنگجووں کے درمیان تصادم میں جیش محمد کا ایک جنگجو ہلاک اور پولیس کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب پولیس کی خصوصی کارروائی دستہ (ایس او جی) نے علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع پلوامہ میں سمبورا اور اونتی پورہ میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کرکے علاقے کا محاصرہ کررہے تھے۔ اسی وقت جنگجووں نے خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس میں ایس او جی کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے گاؤں کے محاصرہ کو زیادہ مضبوط کر دیا۔ دونوں جانب سےفائرنگ صبح چار بجے تک جاری رہی۔ گولہ باری بند ہونے کے فوراً بعد سیکورٹی فورس نے جنگجو کی لاش برآمد کرلی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی ویدھ نے ٹوئیٹ کیا ’’اونتی پورہ میں گزشتہ شب سے تصادم جاری ہے۔ وہاں دو تین جنگجو وں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ ان کے قافلے پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا ۔ ابھی تک ایک جنگجو کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تلاشی مہم جاری ہے۔

پلوامہ میں سلامتی دستوں اور جنگجووں کے درمیان تصادم میں جیش محمد کا جنگجو ہلاک

فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز