حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو غیر ملکی کرنسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھیجا نوٹس

Jun 29, 2017 11:50 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 11:50 PM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کو غیر ملکی کرنسی کے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گیلانی کے گھر پر 10 ہزار ڈالر کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔

ذرائع نے یہاں بتایا کہ جموں و کشمیر میں قومی جانچ ایجنسی کے نعیم خان، بٹا کراٹے اور جاوید بابا غازی جیسے علیحدگی پسند رہنماؤں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جانے کے کچھ دن بعد گیلانی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چھاپے کے دوران تقریبا ایک کروڑ پانچ ہزار روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے نئی دہلی اور ہریانہ میں کچھ حوالہ ڈیلروں اور تاجروں کے یہاں بھی چھاپے مارے تھے۔

حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو غیر ملکی کرنسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھیجا نوٹس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز