حج کمیٹی کو نوڈل ایجنسی بناکر انٹرنیشنل گلوبل ٹینڈر کے ذریعہ کرایہ طے کئے جانے کا مطالبہ

May 21, 2017 12:31 PM IST | Updated on: May 21, 2017 12:31 PM IST

اعظم گڑھ : مرکزی حج کمیٹی کے سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی نے آ ج یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیاکہ ہندوستانی عازمین حج سے ایر انڈیا بہت زیادہ کرایہ وصول کرتا ہے۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ وارانسی سے گزشتہ سال فی عازم حج 85ہزار کرایہ وصول کیا گیا تھا وہیں بہار کے گیاسے ایک لاکھ آٹھ ہزار، سری نگرسے ایک لاکھ دس ہزار فی عازمین حج وصول کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی عازمین حج کے ساتھ یہ کھلی لوٹ ہے۔، انہوں نے کہاکہ پہلے مرکزی حکومت سبسڈی دیتی تھی، کچھ عازمین حج دیتے تھے اور کچھ مرکزی حکومت ایر انڈیا کو دیتی تھی۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کہ 2022تک سبسڈی مرحلہ وار ختم کردی جائے ، پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے سبسڈی بہت کم کردی ہے اور اس سے عازمین حج پر بوجھ پڑ رہا ہے۔

مسٹر اعظمی نے مرکزی حکومت کے سامنے تجویز پیش کی ہے کہ حج ایکٹ میں ترمیم کرکے حج کمیٹی کو نوڈل ایجنسی بنایا جائے تاکہ حج کمیٹی آزادانہ اور منصفانہ گلوبل انٹر نیشنل ٹنڈر کے ذریعہ ہوائی سفر کا انتظام کرے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر انٹرنیشنل گلوبل ٹنڈر کے ذریعہ حکومت نے انتظام کیا تو 25سے 30ہزار فی عازم کرایہ ہوجائے گا۔

حج کمیٹی کو نوڈل ایجنسی بناکر انٹرنیشنل گلوبل ٹینڈر کے ذریعہ کرایہ طے کئے جانے کا مطالبہ

مسٹر اعظمی نے دعوی کیا کہ اس اہم مسئلہ پر مرکزی حج کمیٹی اور حکومت خاموش ہے۔ لیکن ہم فیصلہ کن لڑائی لڑیں گے اور ہندوستانی عازمین حج کو انصاف دلائیں گے۔ جلسے کو مولانا انتخاب عالم قاسمی، حاجی محمد سلیم، ڈاکٹر افتخار احمد، مولانا عمیر صدیقی و دیگر نے لوگوں نے خطاب کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز