نوٹ بندی کے دو سال: منموہن بولے- اس کی تباہی کا اثر اب صاف دکھائی دے رہا ہے

منموہن سنگھ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کو اب ایسا کوئی اقتصادی قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے معیشت کو لے کر بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو۔

Nov 08, 2018 01:24 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 01:24 PM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نوٹ بندی کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر جمعرات کو نریندر مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر نشانہ سادھا اور کہا کہ معیشت کی "تباہی 'والے اس قدم کا اثر اب واضح ہو چکا ہے اور اس سے ملک کا ہر فرد متاثر ہوا۔

منموہن سنگھ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کو اب ایسا کوئی اقتصادی قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے معیشت کو لے کر بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو۔ انہوں نے کہا، 'نریندر مودی حکومت نے 2016 میں ناقص طریقے سے اور درست طریقے سے غور کئے بغیر نوٹ بندی کا قدم اٹھایا تھا۔ آج دو سال گزر چکے ہیں۔ بھارتی معیشت اور معاشرے کے ساتھ کی گئی اس تباہی کا اثر اب سبھی کے سامنے صاف ہے۔'

نوٹ بندی کے دو سال: منموہن بولے- اس کی تباہی کا اثر اب صاف دکھائی دے رہا ہے

منموہن سنگھ، نریندر مودی: فائل فوٹو۔

Loading...

معروف ماہر اقتصادیات نے کہا، "نوٹ بندی سے ہر ایک شخص متاثر ہوا خواہ وہ کسی بھی عمر کا ہو، کسی بھی صنفی گروپ کا ہو، کسی مذہب کا ہو، کسی پیشہ کا ہو۔ اس نے سب کو متاثر کیا ہے۔ ' انہوں نے کہا کہ ملک کے متوسط اور چھوٹے کاروبار اب بھی نوٹ بندی کی مار سے ابھر نہیں پائے ہیں۔

بتا دیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 8 نومبر دو ہزار سولہ کو نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ان دنوں چل رہے 500 روپے اور ایک ہزار روپے کے نوٹ چلن سے باہر ہو گئے تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز