اکھلیش بولے، جب چپ سے پیٹرول کی چوری ممکن ہے تو ای وی ایم میں خرابی کیوں نہیں

Apr 29, 2017 03:28 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 03:28 PM IST

لکھنؤ۔ لکھنئو کے پٹرول پمپ پر الیکٹرانک چپ اور ریموٹ کے ذریعے تیل چوری ہونے کے معاملے کو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے اسے ای وی ایم سے جوڑا ہے۔ اکھلیش نے ٹویٹ کیا کہ جب ریموٹ کے ذریعہ چپ سے پٹرول کی چوری بغیر کسی انٹرنیٹ کنکشن کے ہو سکتی ہے تو ای وی ایم میں بھی خرابی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال روکنا ہوگا۔

غور طلب ہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات -2017 میں بی جے پی کو ملی زبردست جیت کے بعد ای وی ایم مشین میں خرابی کا مسئلہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مسلسل اٹھایا جا رہا ہے۔ بتا دیں، کہ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے گزشتہ جمعرات کی رات دارالحکومت لکھنؤ کے سات پیٹرول پمپوں پر چھاپہ مارا تھا۔ ایس ٹی ایف کے علاوہ ضلع انتظامیہ، رسد محکمہ، تیل کمپنیوں کے نمائندوں کی ٹیم بھی موجود رہی۔ تحقیقات میں تمام پٹرول پمپوں کی مشینوں میں تیل چرانے کے لئے استعمال کئے گئے ریموٹ کنٹرول چپ برآمد ہوئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں 4 پٹرول پمپ مالکان سمیت 24 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اکھلیش بولے، جب چپ سے پیٹرول کی چوری ممکن ہے تو ای وی ایم میں خرابی کیوں نہیں

گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز