جامعہ ملیہ کی ذاکر حسین لائبریری میں عرب و ہند کے علمی ، ادبی ، ثقافتی اور تہذیبی ورثہ کی نمائش کا افتتاح

Apr 17, 2017 09:32 PM IST | Updated on: Apr 17, 2017 09:32 PM IST

نئی دہلی : شعبۂ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ ، ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری جامعہ ملیہ اسلامیہ ،مرکزعبد اللہ بن عبدالعزیز برائے فروغ عربی زبان، سعودی کلچرل ہاؤس نئی دہلی، اورکل ہندانجمن اساتذہ و علماء عربی زبان کے باہمی اشتراک سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کے نمائش ہال میں’ عربی ورثہ‘‘ کے عنوان سے عرب و ہند کے علمی ،ادبی ثقافتی اور تہذیبی ورثہ کی نمائش کا افتتاح جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد ،اورشاہ عبد اللہ بین الاقوامی مرکز برائے فروغ عربی زبان کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبد اللہ بن صالح الوشمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ کے لائبریرین، سعودی کلچرل اتاشی عبداللہ صالح الشتوی ، اورشاہ عبد اللہ بین الاقوامی مرکز برائے فروغ عربی زبان کے وفد کے سعودی اراکین ، سعودی عرب کی مختلف مشہور یونیورسٹیز کے اساتذہ، ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ نے اس نمائش کا مشاہدہ کیا ۔

جامعہ ملیہ کی ذاکر حسین لائبریری میں عرب و ہند کے علمی ، ادبی ، ثقافتی اور تہذیبی ورثہ کی نمائش کا افتتاح

نمائش میں قرآن کریم کے نادر نسخے، عربی زبان و ادب کے قیمتی مخطوطات، مختلف ہندوستانی یونیورسٹیز کے اساتذہ اور مشہور ہندوستانی علماء کی مطبوعات، نیز شاہ عبد اللہ بین الاقوامی مرکز برائے فروغ عربی زبان، سعوودی کلچرل ہاؤس کی لائبریری کی مطبوعات نمائش میں رکھی گئی ہیں ،شعبۂ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سعودی عرب سے متعلق پیش کی گئی پی ایچ ڈی تھیسیس بھی موجود ہیں، اس نمائش میں خطاطی کے نمونے، اور عربی زبان سے متعلق دنیا کے مشہور غیر مسلم مفکرین کے اقوال بھی نمائش میں رکھے گئے۔ اس نمائش میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ عربی کے تمام اساتذہ ،طلبہ، اور ریسرچ اسکالرس شریک ہوے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز