جموں و کشمیر: فیس بک نے انگریزی ہفت روزہ کشمیر انک کو کیا بلاک ، برہان وانی پر شائع کی تھی رپورٹ

Jul 09, 2017 02:50 PM IST | Updated on: Jul 09, 2017 02:50 PM IST

سری نگر : سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے کشمیر سے شائع ہونے والے انگریزی ہفت روزہ ’کشمیر انک‘کے آفیشل فیس بک پیج کو عارضی طور پر بلاک کردیا ہے۔ وادی کے کثیرالاشاعت انگریزی روزنامہ ’گریٹر کشمیر‘کی چھتری تلے شائع ہونے والے ہفت روزہ ’کشمیر انک‘ نے اپنے تازہ شمارے میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی گذشتہ برس 8 جولائی کو ہونے والی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر مبنی رپورٹیں شامل کرنے کے علاوہ صفحہ اول پر برہان وانی کی تصویر ایک مختصر تحریر ’کشمیر: برہان کی موت کے ایک سال بعد‘ کے ساتھ شائع کی ہے۔

فیس بک نے ’کشمیر انک‘ کے آفیشل فیس بک پیج کو عارضی طور پر بلاک کرنے کے علاوہ برہان کی تصویر والے کور پیج کو بھی ہٹالیا ہے۔ گریٹر کشمیر کی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیر انک کو فیس بک کی طرف سے ایک مسیج موصول ہوا جس میں کہا گیا ’آپ کو پوسٹ کرنے سے عارضی طور پر بلاک کردیا گیا ہے۔ یہ عارضی پابندی 24 گھنٹوں تک برقرار رہے گی۔ اس مدت کے دوران آپ فیس بک پر پوسٹ نہیں کرپائیں گے‘۔

جموں و کشمیر: فیس بک نے انگریزی ہفت روزہ کشمیر انک کو کیا بلاک ، برہان وانی پر شائع کی تھی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے کشمیر انک کی جانب سے جمعہ کی شام کو شیئر کئے گئے تازہ شمارے کے کور پیج کو بھی ہٹالیا ہے۔ گریٹر کشمیر نے اپنی رپورٹ میں کہا ’تازہ شمارے میں برہان وانی کی ہلاکت کا ایک سال مکمل ہونے سے متعلق تفصیلی رپورٹیں شامل کی گئی ہیں‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز