Live Results Assembly Elections 2018

اب لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں مرادآباد کے مغل پور علاقہ سے فرحان احمد کو کیا گیا گرفتار

اترپردیش میں مرادآباد کے مغل پور علاقہ میں آج صبح سویرے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Oct 27, 2017 01:14 PM IST | Updated on: Oct 27, 2017 01:15 PM IST

مرادآباد: اترپردیش میں مرادآباد کے مغل پور علاقہ میں آج صبح سویرے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھکے مطابق فرحان احمد نام کے اس شخص کو کل دیر رات گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے دعوای کے مطابق اس کے پاس سے فرضی راشن کارڈ، پین کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فرحان کو سازش رچنے کے الزا م میں پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا ، مگر دہلی ہائی کورٹ نے اس کو اس کیس سے باعزت بری کردیا تھا ۔ تاہم عدالت نے اس کے بیرون ملک جانے پر روک لگائی تھی۔ اب اس پر فرضی پاسپورٹ کے ذریعہ کویت جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کررہی ہیں۔

اب لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں مرادآباد کے مغل پور علاقہ سے فرحان احمد کو کیا گیا گرفتار

بتایا جارہا ہے کہ وہ فرحان سدھارتھ نگر کا رہنے والا ہے ۔ الزامات کے مطابق وہ لشکر طیبہ کا سرگرم رکن ہے اور وہ مرادآباد میں رہ رہا تھا۔ یہاں اس نے فرحان علی احمد کے نام سے فرضی پاسپورٹ اور راشن کارڈ بھی بنوا لیا تھا۔ فرضی پاسپورٹ کی بنیاد پر وہ کویت بھی گیا تھا۔ ایساکہا جاتا ہے کہ اس کا کنبہ کویت میں رہتا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز