کشمیر کے حالات انتہائی مخدوش ، اب صرف اللہ تعالی ہی ہمیں بحران سے نکال سکتا ہے : فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کو مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت ایک بحران سے دوچار ہیں۔

Oct 17, 2017 08:22 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 08:22 PM IST

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کو مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت ایک بحران سے دوچار ہیں۔ لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں، اقتصادی بدحالی ، سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار نے یہاں کے عوام کو گھیر لیا ہے اور ایسے حالات میں اللہ ہی جموں و کشمیر کو موجودہ بحران سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز وسطی کشمیر کے چرار شریف میں زیارت علمدار کشمیر شیخ نور الدین نورانی (رح) کے عرس مبارک کے موقع پر وہاں موجودہ عقیدتمندوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ العالم نوردین نورانی ایک بلند پایہ اولیاء، ولی کامل جیل القدر ریشی اور صوفی بزرگ تھے، اِس ولی کامل اور عظیم المرتبت اولیاء نے قرآن اور حدیث کی تعلیم کو اپنی مادری زبان کشمیری میں پیش کرکے ہمیں دین اسلام کی نعمت اور عظمت سے فیضیاب کیا۔ اُن کی یہ زیارت صدیوں سے ہماری ملی تہذیب وتمدن کا گہوارہ رہی ہے اور ہمیشہ اِس بابرکت اور تاریخی زیارت گاہ پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ یہ زیارت گاہ ہمارے دلوں کے لئے سکون اور ہمارا ملی ورثہ ہیں۔

کشمیر کے حالات انتہائی مخدوش ، اب صرف اللہ تعالی ہی ہمیں بحران سے نکال سکتا ہے : فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ: فائل فوٹو

انہوں نے کہا ،کہ حضرت نندہ ریشی کی تعلیم، عبادت، تقوا، کلام ، روحانی کمالات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقعے پر لوگوں نے انہیں اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہاکہ خواتین کی جبری بال تراشی کے واقعات سے اس وقت لوگ خصوصاً صنف نازک اپنے گھروں میں بھی عدم تحفظ کی شکار ہے، اقتصادی بدحالی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، سیاسی انتشار اور انتظامی فقدان نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست اس وقت نازک دور سے گزر ہی ہے۔ ہمیں اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے اور ایسے میں اللہ رب العزت ہی کامیابی سے ہمکنار کرسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کی اپیل کی۔اُن کا کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق سے ہی عوام سازشوں کا توڑ کرسکتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز