فیسٹیول ’ لکھنؤ کی رہائش ‘ میں نظر آئی لکھنؤ شہر کی گنگا جمنی تہذیب

Feb 08, 2017 12:31 PM IST | Updated on: Feb 08, 2017 12:31 PM IST

لکھنؤ۔ اگر آپ کو لکھنؤ کا نظارہ کرنا ہو تو آپ کو پورا شہرگھومنے کی ضرورت نہیں بلکہ تشریف لے آئیے قیصرباغ کی بارہ دری میں۔ یہاں ایک ایسے فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں لکھنوی تہذیب کے وہ سبھی نمونے موجودہیں جو اس شہرکی  امتیازی خصوصیات میں شامل ہیں ۔  لکھنؤ شہر گنگا جمنی تہذیب کاایک  ایسا گہوارہ ہے جوصدیوں کی تاریخ اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ مختصر وقت میں شہرکی مخصوص خوبیوں سے روبرو ہونا ہے تواس فیسٹول میں تشریف لائیے۔ مہندرا اور صنعت کدہ کے زیر اہتمام اس فیسٹول کی تھیم ہے ’ لکھنؤ کی رہائش‘ ۔ اس تھیم کے ذریعے شہر کی عمارتوں سے لیکرگلیوں اورگھروں کے اندرونی حالات، رہن سہن کے طور طریقے، استعمال کےبرتن و فرنیچرغرض یہ کہ پوری طرززندگی یہاں پیش کی گئی ہے۔

لکھنؤ کا ذکرہو اور یہاں کے ذائقوں کی بات نہ ہو تو بات ادھوری مانی جاتی ہے۔ اسی لئے اس فیسٹول میں مختلف اقسام کے کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا  ہے۔  خاص بات یہ  رہی کہ اسے کسی باورچی نے نہیں بلکہ چند مخصوص گھرانوں کی عورتوں نے اپنی ریسیپی سے تیارکیں جس کا ذائقہ کسی ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں عموماً نہیں  ملتا ہے۔ کھانوں کے بعد لکھنوی لباس  کی بھی اپنی ایک پہچان ہے۔ خاص کر چکن کے سوٹ عالمی سطح پر بہت مقبول ہیں۔ کپڑوں پردستکاری یہاں کی خاص خوبی ہے۔ دکاندارسے لیکر خریدار تک سبھی یہاں سے خوش ہوکرجاتے ہیں۔

فیسٹیول  ’ لکھنؤ کی رہائش ‘ میں نظر آئی لکھنؤ شہر کی گنگا جمنی تہذیب

اس فیسٹول میں رقص و موسیقی ، بیت بازی  اور قصہ گوئی سمیت کئی ایسے دیگر پروگرام بھی پیش کئے جاتے ہیں، جن  سےلکھنؤ شہر کی جملہ خوبیوں کی عکاسی بخوبی ہوجاتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ  یہاں ایک  ہی چھت کے نیچے تہذیب کی وہ سبھی علامتیں مہیا کرائی گئی ہیں، جن سے آشنا ہونے کے لئے نئی نسل کو پورے شہرکی خاک  چھاننے کی ضرورت پڑتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز