نوکری ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک چکے ہیں تو آزمائیں یہ طریقہ، فوراََ ملے گی ملازمت

اگر آپ کا ریزیوم آپ کو جاب مارکیٹ سے باہر دکھاتا ہے تو کام ملنے میں کافی مشکلات ہو سکتی ہیں۔

Sep 11, 2018 08:35 AM IST | Updated on: Sep 11, 2018 10:07 AM IST

ماں بننے، طویل بیماری یا کسی اور وجہ سے کئی بار کریئر میں بریک آجاتا ہے۔ ایسے میں ورک فورس میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے کافی جد وجہد کرنی پڑتی ہے، تو آئیے کچھ ایسا کریں کہ پروفیشنل لائف میں دوبارہ شامل ہونا آسان ہوجائے۔ جب کر رہے ہوں فری لانس تو عام طور پر امپلائر انہی لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں جو کام کر رہے ہوں۔

اگر آپ کا ریزیوم آپ کو جاب مارکیٹ سے باہر دکھاتا ہے تو کام ملنے میں کافی مشکلات ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں فل ٹائم کام چھوڑنے کے بعد بھی کچھ نہ کچھ فری لانس کرتے رہیں، اس تجربہ کو اپنے ریزیوم میں شامل کریں۔

نوکری ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک چکے ہیں تو آزمائیں یہ طریقہ، فوراََ ملے گی ملازمت

علامتی تصویر

بڑے شہروں میں فاصلوں کی وجہ سے کئی بڑی کمپنیاں اپنے امپلائیز کو ورک فرام ہوم یا فلیکزی اور آر کی سہولت دیتی ہیں۔ آپ بھی ایکسپلور کریں۔ اگر کوئی کمپنی کم گھنٹوں کا کام، گھر سے کام یا پروجیکٹ بیسڈ کام دیتی ہے اور آپ کے حالات کام کی اجازت نہیں دیتے تو ہر حال میں کام کریں۔

ریفریشر یا ریٹرن شپ پروگرام: کئی بڑی کمپنیاں اس طرح کے پروگرام کرتی ہیں تاکہ وہ کریئر سے بریک لئے ہوئے تجربہ کار لوگوں کو خود سے دوبارہ جوڑ سکیں۔ یہ کسی پل کی طرح کام کرتا ہے اور آپ کو تکنیک یا کسی بھی طرح کی اپڈیٹ کی ٹریننگ ملتی ہے تاکہ آپ خود کو ورک فورس سے کٹا ہوا نہ پائیں۔

Loading...

نیٹورکنگ کے لئے پلیٹ فارم: کام سے لمبا بریک لینے پر اپنے کام سے جڑے لوگوں سے نیٹ ورک ٹوٹ جاتا ہے۔ کم ہی لوگ ہیں جو کام چھوڑنے کے بعد بھی پروفیشنل نیٹ ورکنگ کر پاتے ہیں۔ پروفیشنل لوگوں سے دوبارہ رابطہ کرنے کے لئے متعدد تنظیمیں ورک شاپ چلاتی ہیں۔ اس کا رجسٹریشن پہلے سے کروانا ہوتا ہے اورعام طور پر ان کی کوئی فیس بھی ہوتی ہے۔ اس میں آپ کو اپنے پروفیشن سے متعلق ایچ آر سے ملنے کا موقع ملتا ہے اور آپ خود کو ٹھیک سے پریزینٹ کر سکیں تو نوکری بھی مل سکتی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز