فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز کا راستہ صاف ، اب اس نام سے ہو گی ریلیز

تنازعات کی زد میں رہی فلم پدماوتی کی ریلیز کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ 26 کٹ کے ساتھ اسے ریلیز کیا جائے گا۔

Dec 30, 2017 03:42 PM IST | Updated on: Dec 30, 2017 09:01 PM IST

نئی دہلی۔ تنازعات کی زد میں رہی فلم پدماوتی کی ریلیز کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ 26 کٹ کے ساتھ اسے ریلیز کیا جائے گا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، فلم کا نام بھی بدل کر اسے'پدماوت' کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال سینسر بورڈ کا پراسیس جاری ہے۔ نئے سال میں پوری معلومات آ سکتی ہے۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کے ساتھ ایک ڈسکلیمر لگانے کے لئے بھی کہا ہے۔ اس میں بتایا جائے گا کہ فلم کا کسی بھی تاریخی کردار یا پس منظر سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنسر بورڈ کے ذریعہ تشکیل کردہ جائزہ کمیٹی کی رہنما ہدایات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز کا راستہ صاف ، اب اس نام سے ہو گی ریلیز

ابتدائی معلومات کے مطابق، فلم کا نام بھی بدل کر اسے'پدماوت' کیا جا سکتا ہے۔

فلم دیکھنے والے پینل میں راجہ اروند سنگھ، ادے پور، جے پور یونیورسٹی کے پروفیسر کے کے سنگھ اور ڈاکٹر چندرمنی سنگھ بھی شامل تھے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم کو یو اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔ اب انتظار اس بات کا ہے کہ یہ فلم جنوری میں ہی ریلیز کر دی جائے گی یا اس کے لئے ایک طویل عرصہ تک انتظار کرنا ہو گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز