کانگریس پارٹی قیادت کے بحران سے جوجھ رہی ہے : ارون جیٹلی کا حملہ

نئی دہلی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے بحران سے جوجھ رہی ہے اور جب تک وہ اپنا لیڈر قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر منتخب نہیں کرتی تب تک اسکی عوامی تائید میں اضافہ مشکل ہے۔

Oct 08, 2017 03:21 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 03:23 PM IST

نئی دہلی۔  وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے بحران سے جوجھ رہی ہے اور جب تک وہ اپنا لیڈر قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر منتخب نہیں کرتی تب تک اسکی عوامی تائید میں اضافہ مشکل ہے۔ مسٹر جیٹلی نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکہ کی برکلے کانفرنس میں طلبا سے خطاب کرنے کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کانگریس کو ایک تو قیادت کا اور دوسرا اپنی بنیادی شکل و صورت کو بچائے رکھنے کا بحران درپیش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے ہندستانی عوامی توقعات بہت زیادہ ہیں۔ عوام اب اپنے لیڈر کو کسوٹی پر پرکھتی ہے۔ یہ کنبہ پروری کی بنیاد پر کسی کو لیڈر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اس لئے پارٹی جنہیں اپنا لیڈر منتخب کررہی ہے ان کا ملک کی عوامی توقعات کے ساتھ تال میل نہیں بیٹھ رہا۔ ایسے میں اگر صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر ا س نے اپنی قیادت منتخب نہیں کی تو اس کے لئے آگے کی راہ بہت مشکل ہے۔

کانگریس پارٹی قیادت کے بحران سے جوجھ رہی ہے : ارون جیٹلی کا حملہ

وزیر خزانہ ارون جیٹلی: فائل فوٹو، پی ٹی آئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پارٹی کے سامنے دوسرا بحران اپنی شکل و صورت کو بچائے رکھنے کا ہے۔ ہندستان میں دہائیوں تک اقتدار میں رہی کانگریس پارٹی آج ملک کے زمینی حقائق اور عوامی توقعات سے پوری طرح انجان بن چکی ہے۔ طویل عرصہ تک اقتدار میں رہنے کی وجہ سے اسے قدرتی طورپر اقتدار کا مترادف مان لیا گیا لیکن آج جو پارٹی کی حالت ہے اس میں اس کی یہ شکل کہیں نظر نہیں آتی۔ اس کی اپنی سوچ اور ایجنڈا کہیں نظر نہیں آتا وہ دوسری چھوٹی جماعتوں کی ’چیرلیڈر ‘ بن کررہ گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز