ہنی پریت کے خلاف ایف آئی آر درج ، تلاش کیلئے نیپال میں ریڈیو پر کیا جارہا ہے اعلان

گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے خلاف بھیڑ کو مبینہ طور پر تشدد کیلئے اکسانے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Sep 19, 2017 11:56 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 11:56 PM IST

پنچ کولہ : گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے خلاف بھیڑ کو مبینہ طور پر تشدد کیلئے اکسانے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ہریانہ پولیس نے منگل کو بتایا کہ ہنی پریت کے خلاف پنچ کولہ کے سیکٹر پانچ تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ادھر خبر ہے کہ ہنی پریت کو لے کر نیپال ریڈیو پر اعلان کیا جارہا ہے ۔ ٹی رپورٹس کے مطابق اعلان میں کہا گیا ہے کہ جسے بھی ہنی پریت (پرینکا تنیجا) کی معلومات ہو ، وہ ہم سے رابطہ کرے ۔

پنچ کولہ پولیس کمشنر اے ایس چاولا نے کہا کہ وہ اب اس معاملہ میں ملزم ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ان کا نام بھی اسی ایف آئی آر میں شامل کرلیا گیا ، جس میں ڈیرہ کے دیگر افسران آدتیہ انساں اور سریندر دیمان سمیت دیگر کے خلاف تشدد بھڑکانے اور آگ زنی کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔

ہنی پریت کے خلاف ایف آئی آر درج ، تلاش کیلئے نیپال میں ریڈیو پر کیا جارہا ہے اعلان

ادھر ہریانہ کے ڈی جی پی بی ایس سندھو نے کہا کہ ہنی پریت کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ہنی پریت کے نیپال ہونے سے متعلق خبروں پر ڈی جی پی نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی پختہ معلومات نہیں ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ہمیں جو اطلاعات مل رہی ہیں ، ان میں سے ہر اطلاع کی تصدیق کی جارہی ہے۔ مختلف علاقوں میں کئی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے اور ہریانہ پولیس ہنی پریت کی تلاش میں دیگر ریاستوں کی پولیس کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز