مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کے معاملے میں عمران حسین کے خلاف معاملہ درج

Aug 23, 2017 06:42 PM IST | Updated on: Aug 23, 2017 06:42 PM IST

نئی دہلی۔ بی جے پی نے دہلی کے وزیر عمران حسین کے بوانہ سیٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے پوسٹر نکال کر مسلمانوں سے عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ بوانا سیٹ پر ضمنی الیکشن کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ عام آدمی دہلی یونٹ کے اقلیتی سیل نے ایک پوسٹر شائع کیا تھا جس میں ایک طرف مسٹر حسین کی تصویر او ردوسری طرف وزیر اعلی اروند کیجریوال کی تصویر ہے ۔ درمیان میں عام آدمی پارٹی کا انتخابی نشان ہے ۔ پوسٹر میں بوانا کے تمام مسلمانوں سے پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس میں لکھا ہے ۔ قوم کے نام دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین کا پیغام۔

دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا اور الیکشن امور کے کنوینر اوم پاٹھک نے دہلی کے چیف الیکشن افسر سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم بھی دیا ہے جس میں عمران حسین کے خلاف مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کے لئے فوراً کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مذہب کے نام  پر ووٹ مانگنے کے معاملے میں عمران حسین کے خلاف معاملہ درج

عمران حسین: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز