اترپردیش : گایتری پرجاپتی سمیت 7 افراد کے خلاف گینگ ریپ کا کیس درج

Feb 18, 2017 08:17 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 08:17 PM IST

لکھنو : اکھلیش حکومت میں کابینہ وزیر اور امیٹھی سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار گایتری پرجاپتی سمیت 7 افراد کے خلاف ہفتہ کو لکھنؤ کے گوتم پلي تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور پوسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ہی ایک خاتون نے گایتری پرجاپتی پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، لیکن اس معاملہ میں ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی تھی۔ وہیں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لکھنؤ پولیس کبھی بھی ان ساتوں ملزموں کو پوچھ گچھ کے لئے بلا سکتی ہے۔

اترپردیش : گایتری پرجاپتی سمیت 7 افراد کے خلاف گینگ ریپ کا کیس درج

جس کے بعد خاتون نے خاتون سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز گایتری پرجاپتی کے خلاف ریپ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

خاتون کا الزام ہے کہ وہ پرجاپتی سے تقریبا 3 سال پہلے ملی تھی۔ اس وقت وزیر نے اس کو چائے میں نشہ آور مادہ ملا کر بیہوشی کی حالت میں اس کے ساتھ ریپ کیا اور اس کی تصاویر بھی لے لی۔ خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد پرجاپتی نے اس کو کئی مرتبہ تصاویر کے ذریعہ بلیک میل کرتے ہوئے ریپ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز