سنگرور ضلع کے سُلر گھاٹ گاؤں واقع پٹاخہ فیکٹری میں آتش زدگی، پانچ ہلاک، متعدد زخمی

Sep 20, 2017 03:04 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 03:04 PM IST

سنگرور۔ پنجاب کے سنگرور ضلع کے سُلر گھاٹ گاؤں میں کل رات پٹاخوں ایک فیکٹر کے گودام میں آّگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد کی موت جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ تقریباً رات نو بجے لگی تھی ۔ آگ سے گودام پوری طرح خاکستر ہوگیا۔ ملبے سے ابھی تک پانچ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ کئی لوگوں کے اب بھی ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس حادثے میں زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔

پٹاخوں کا یہ گودام رہائشی علاقے میں ایک گرودوارے کے نزدیک واقع تھا ۔ اس گودام میں اچانک سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ آگ نے نزدیک کے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مندیپ سدھو کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن بادی النظر میں اس کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔

سنگرور ضلع کے سُلر گھاٹ گاؤں واقع پٹاخہ فیکٹری میں آتش زدگی، پانچ ہلاک، متعدد زخمی

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ ڈپٹی ضلع کمشنر اے پی ایس ورک کے مطابق واقعہ کی جانچ کے احکام دے دئے گئے ہیں۔ ادھر پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے مزدوروں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز