جموں و کشمیر کے باندی پورہ کے جنگل میں فائرنگ، دو دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر کے باندی پورہ کے جنگل میں سکیورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

Jun 14, 2018 09:22 AM IST | Updated on: Jun 14, 2018 10:58 AM IST

جموں و کشمیر کے باندی پورہ کے جنگل میں سکیورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ فائرنگ کی خبر آتے ہی موقع پر  سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو چاروں طرف سے قبضہ میں لے  لیا ہے۔ ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

خبر کے مطابق، جموں و کشمیر کے باندی پورہ میں سکیورٹی اہلکاروں کو خبر ملی تھی کہ جنگل میں کچھ دہشت گردانہ سرگرمیاں نظر آ رہی ہیں۔ موقع پر پہنچے سکیورٹی فورسز نے جب سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی ۔ اس کے بعد دہشت گرودوں کی فائرنگ کا فوج نے جواب دیا۔

جموں و کشمیر کے باندی پورہ کے جنگل میں فائرنگ، دو دہشت گرد ہلاک

جموں وکشمیر کے باندیپورا میں فائرنگ

واضح ہو کہ مذکورہ فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیںاور ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ فی الحال فائرنگ روک دی گئی ہے۔ فوج نے پورے علاقہ کو قبضہ میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز