دہلی میں وراٹ اور انوشکا نے دیا ریسپشن ، رائل انداز میں آئے نظر ، وزیر اعظم مودی کی بھی شرکت

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما کی شادی کا جشن جاری ہے ۔

Dec 22, 2017 12:03 AM IST | Updated on: Dec 22, 2017 12:03 AM IST

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما کی شادی کا جشن جاری ہے ۔ ٹسکنی کے ونٹیج میں شادی کے بعد اب اس جوڑے نے نئی دہلی میں ریشپشن دیا ۔ تاج ڈپلومیٹک انکلیو کے دربار ہال میں منعقدہ اس پارتی کے شروع ہونے سے پہلے ہی وراٹ اور انوشکا میڈیا کے سامنے آگئے ۔

بلیک شیروانی میں وراٹ اور لال بنارسی ساڑی میں انوشکا ایک دوسری کو کمپلمنٹ دے رہے تھے ۔ اس ریسپشن میں وزیر اعظم مودی نے بھی شرکت کی اور نو شادی شدہ جوڑے کو آشیرواد دیا ۔ وراٹ اور انوشکا کی شادی کا اب دوسرا ریشپشن 26 دسمبر کو ممبئی میں ہوگا ۔

دہلی میں وراٹ اور انوشکا نے دیا ریسپشن ، رائل انداز میں آئے نظر ، وزیر اعظم مودی کی بھی شرکت

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسپشن کی فوٹو گرافی کیلئے خاص طور پر ممبئی سے فوٹو گرافرس بلائے گئے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کام ویڈنگ سلاد نام کی ایک کمپنی کو سونپا گیا ہے ۔ یہ کمپنی سال 2012 میں شروع ہوئی تھی ۔ اب تک یہ 75 شادیوں کا فوٹو شوٹ کرچکی ہے۔

Loading...

Virat-Anushka-1

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز