دہلی کے مانسروور پارک میں ایک ہی کنبہ کی چار خواتین سمیت پانچ افراد کا قتل

نئی دہلی۔ مشرقی دہلی کے مانسروور پارک میں آج چاقو سے گود کر ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا جن میں چار خواتین ہیں۔

Oct 07, 2017 12:04 PM IST | Updated on: Oct 07, 2017 12:04 PM IST

نئی دہلی۔ مشرقی دہلی کے مانسروور پارک میں آج چاقو سے گود کر ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا جن میں چار خواتین ہیں۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ضلع کے ڈپٹی پولیس کمشنر سمیت دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں آپسی رنجش کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ قتل مانسروور پارک کی ایک فیکٹری میں ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک گارڈ بھی شامل ہے۔ سبھی خواتین ایک ہی کنبہ کی بتائی جا رہی ہیں۔ ان کے نام ارملا جندل (65)، سنگیتا گپتا (42)، نپور جندل (35) اور انجلی جندل (33) ہیں۔ ان کے علاوہ، راکیش کمار (50) نامی محافظ  کا بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مانسروور پارک کے جندل آئل مل کا بتایا جا رہا ہے۔

دہلی کے مانسروور پارک میں ایک ہی کنبہ کی چار خواتین سمیت پانچ افراد کا قتل

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ضلع کے ڈپٹی پولیس کمشنر سمیت دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز