جموں وکشمیر : کپواڑہ اور باندی پورہ میں تودہ گرنے سے پانچ فوجی جوان لاپتہ ، تلاشی مہم زوروں پر

جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور باندی پورہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب تودے گرنے کے بعد لاپتہ پانچ فوجیوں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔

Dec 15, 2017 12:58 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 12:58 PM IST

سری نگر: جموں -کشمیر کے کپواڑہ اور باندی پورہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب تودے گرنے کے بعد لاپتہ پانچ فوجیوں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یواین آئی کو آج بتایا کہ سلامتی دستوں کے کئی دستے لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ واقعہ کے چار روز گذر جانے اور برف میں دبے ہونے کے بعد جوانوں کے زندہ ہونے کی امید کم ہی نظر آرہی ہے۔

باندی پورہ ضلع میں منگل کو گریز سیکٹر میں باغتو کے نزدیک فوج کی مانی چوکی پر برف کے تودے گر گئے تھے جس کے بعد تین فوجی لاپتہ ہوگئے تھے۔ واقعہ کے فوراً بعد ہی تلاشی اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا تھا۔ علاقہ میں تین سے چار فٹ تک برف جمع ہے۔

جموں وکشمیر : کپواڑہ اور باندی پورہ میں تودہ گرنے سے پانچ فوجی جوان لاپتہ ، تلاشی مہم زوروں پر

دوسری جانب ضلع میں نیگام سیکٹر میں گشتی وفد میں شامل دو جوان پہاڑی سے پھسل گئے جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔ گریز سیکٹر میں پیر کے روز فوج کے ایک قلی کی پہاڑی سے پھسل کر گرجانےسے موت ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ اس برس جنوری میں برف کے تودے گرنے کے دو واقعات میں 14 فوجیوں کی موت ہوگئی تھی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز