اب دہلی کے ایک اسکول میں پانچ سالہ معصوم بچی کی آبروریزی ، ملزم گرفتار ، متاثرہ طالبہ کی حالت نازک

Sep 10, 2017 10:10 AM IST | Updated on: Sep 10, 2017 10:10 AM IST

نئی دہلی : دہلی سے متصل گروگرام میں ایک معصوم طالب علم کے بہیمانہ قتل کے بعد اب دہلی میں ایک شرمناک واردات سامنے آئی ہے ۔ دہلی کے گاندھی نگر علاقہ میں پانچ سل کی ایک معصوم طالبہ کی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ طالبہ کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسکول میں کام کرنے والا ہی ایک شخص نے اس معصوم بچی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا ہے ۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ معاملہ مشرقی دہلی کے گاندھی نگر میں واقع ٹیگور پبلک اسکول میں پیش ایا ۔ یہاں نرسری میں پڑھنے والی بچی کی اسکول کی اندر ہی آبروریزی کی گئی ہے ۔

اب دہلی کے ایک اسکول میں پانچ سالہ معصوم بچی کی آبروریزی ، ملزم گرفتار ، متاثرہ طالبہ کی حالت نازک

علامتی تصویر

پولیس نے پوسکو ایکٹ کے تحت کے معاملہ درج کرلیا ہے اور کیس کی جانچ کررہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بچی کے ساتھ اسکول کے اسٹور روم میں آبروریزی کی گئی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز