سدھارتھ نگر میں سیلاب کی صورتحال سنگین ، نوگڑھ ، شہرت گڑھ اور بانسی تحصیل کے ڈیڑھ سو سے زیادہ گاؤں سیلاب کی زد میں

پڑوسی ملک نیپال کے پانی چھوڑے جانے اور گزشتہ پانچ دنوں سے ہو رہی بارش سے اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں سیلاب کی صورتحال بگڑنے کے بعد قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی 30 رکنی ٹیم نے راحت و بچاؤ کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

Aug 16, 2017 05:56 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 05:56 PM IST

سدھارتھ نگر: پڑوسی ملک نیپال کے پانی چھوڑے جانے اور گزشتہ پانچ دنوں سے ہو رہی بارش سے اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں سیلاب کی صورتحال بگڑنے کے بعد قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی 30 رکنی ٹیم نے راحت و بچاؤ کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کی راپتی ندی کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 30 سینٹی میٹر اوپر چلے جانے سے ضلع کے نوگڑھ، شہرت گڑھ اور بانسی تحصیل کے ڈیڑھ سو سے زیادہ گاؤں سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں، جن میں سے60 سے زیادہ گاؤں سیلاب کے پانی سے چاروں طرف سے ڈوبے ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے چارے کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11 سیلاب چوکیاں اور 7 راحتی کیمپ کھولے گئے ہیں، جبکہ 48 کشتی اور چار موٹربوٹ کو راحت و بچاؤ کے کام میں لگایا گیا ہے۔

سدھارتھ نگر میں سیلاب کی صورتحال سنگین ، نوگڑھ ، شہرت گڑھ اور بانسی تحصیل کے ڈیڑھ سو سے زیادہ گاؤں سیلاب کی زد میں

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز