Live Results Assembly Elections 2018

زہریلے دھنوئیں میں لپٹی دلی، کل تمام پرائمری اسکول بند رہیں گے

نئی دہلی۔ راجدھانی دہلی میں آلودگی کے خطرناک سطح پر پہنچنے کی وجہ سے دہلی حکومت نے بدھ کو تمام پرائمری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

Nov 07, 2017 08:46 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 08:46 PM IST

نئی دہلی۔  راجدھانی دہلی میں آلودگی کے خطرناک سطح پر پہنچنے کی وجہ سے دہلی حکومت نے بدھ کو تمام پرائمری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منش سسودیا نے آج یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کو سبھی پرائمری اسکول بند رہیں گے ۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد اگر ضرورت پڑی تو اسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ مسٹر سسودیا نےکہا کہ آلودگی کو دیکھتے ہوئے اسکولوں میں صبح ہونے والی دعائیہ اجلاس اور بیرونی سرگرمیاں بند ہونگی۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے راجدھانی میں آلودگی کے خطرناک سطح پر پہنچ جانے کی مدنظر حکومت سے اسکولوں کو بند رکھنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ اس کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مسٹر سسودیا کو اس پر غور و خوض کرنے کے لئے کہا تھا۔

زہریلے دھنوئیں میں لپٹی دلی، کل تمام پرائمری اسکول بند رہیں گے

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز