نئے سال کے آغاز پر راجدھانی دہلی کہرے کی آغوش میں ، ریل خدمات بری طرح متاثر

Jan 01, 2017 01:01 PM IST | Updated on: Jan 01, 2017 01:01 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے باشندوں نے نئے سال کی پہلی صبح گھنے كهرے میں آنکھیں کھولیں ، جہاں سخت کہرا چھائے رہنے کی وجہ سے آج ریل کی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔

حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کم از کم 48 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور 12 ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی اور ایک ٹرین کو رد کرنا پڑا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر راجدھانی دہلی کہرے کی آغوش میں ، ریل خدمات بری طرح متاثر

file photo

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کم از کم درجہ حرارت کل کے 10.5 ڈگری سلسیس کے مقابلے 9.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز