ہند۔ بنگلہ دیش مشترکہ مشاورتی کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج ڈھاکہ روانہ

Oct 22, 2017 06:33 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 06:33 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج ہند۔ بنگلہ دیش مشترکہ مشاورتی کمیشن (جے سی سی ) کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آج بنگلہ دیش کی راجدھانی ٹھاکہ روانہ ہوگئیں۔ یہ دورہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان وسیع تر تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج دونوں ملکوں کے مابین بہترین باہمی تعلقات کا جائزہ لینے اور انہیں مزید مستحکم کرنے کی غرض سے آج بنگلہ دیش روانہ ہوگئیں۔ محترمہ سوراج اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی ہند۔ بنگلہ دیش مشترکہ مشاورتی کمیشن کی چوتھی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2017میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہندوستان کے دورے پر آئیں تھیں۔ توقع ہے کہ محترمہ سوراج کے اس دورے سے دونوں ملکوں ک درمیان شاندار باہمی تعلقات کا جائزہ لینے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔ خیال ہے کہ باہمی امور کے علاوہ روہنگیاپناہ گزینوں کا معاملہ بھی جس سے بنگلہ دیش میں زبردست انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے بات چیت میں زیر بحث آئے گا۔مشترکہ میٹنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔ توقع ہے کہ محترمہ سوراج ہندوستان کی مالی اعانت سے شروع کئے جانے والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گی۔

ہند۔ بنگلہ دیش مشترکہ مشاورتی کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج ڈھاکہ روانہ

وزیر خارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز